تفصیلات کے مطابق، سیکا تنظیم کے اداروں کے دو روزہ اجلاس میں محمد خدادی کے علاوہ ایران کی خارجہ تعلقات اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین 'کمال خرازی' اور تنظیم کے رکن ممالک کے 200 عہدیدار، نامور سیاستدان اور چین میں تعینات غیرملکی سفیر اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کررہے ہیں.
واضح رہے کہ ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ چینی حکومت کی باضابطہ دعوت پر گزشتہ رات بیجنگ کے دورے پر پہنچ گئے.
سیکا تنظیم کے اداروں کے اجلاس کا مقصد ایشیا میں قیام امن و ترقی، سلامتی کی صورتحال، پائیدار ترقی کے اہداف، شاہراہ ریشم، انسداد دہشتگردی، سائیبر حملوں کی روک تھام اور سیکا تنظیم اور عالمی سطح پہ میڈیا کے کردار پر گفتگو کرنا ہے.
اس اجلاس میں ایشیائی ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا.
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، چین، عراق ، قزاقستان، افغانستان، پاکستان، ہندوستان ، جنوبی کوریا، روس، فلسطین، منگولیا، قرغزستان، ازبکستان، تاجکستان، جمہوری آذربائیجان، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، بحرین، مصر اور تھائی لینڈ سیکا تنظیم کے رکن ممالک ہیں.
سیکا تنظیم کا سربراہی اجلاس 4 سال میں ایک بار ہوتا ہے جبکہ وزرائے خارجہ کا اجلاس 2 سال میں ایک بار ہوتا ہے. ایشیائی ممالک کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں چینی صدر کی جانب سے سیکا تنظیم کی تشکیل کی تجویز پیش کی گئی تھی جبکہ تنظیم کے سربراہی اجلاس کا انعقاد 2014 میں شنگھائی میں کیا گیا تھا.
٢٧٤**
اجراء کی تاریخ: 28 جون 2017 - 09:26
بیجنگ - ارنا - چینی دارالحکومت 'بیجنگ' میں ایشیا میں رابطے اور اعتماد سازی کے اقدامات کے بارے میں کانفرنس (CICA) کے دوسرے اجلاس کا آغاز بدھ کے روز ہوگیا جس میں ایران کے قومی خبررساں ادارے (IRNA) کے سربراہ 'محمد خدادی' سمیت دنیا کے 30 ممالک کے اعلی حکام شریک ہیں.