تہران - ارنا - علاقائی ریاستوں کی قیادت اور عالمی رہنماؤں نے تہران میں داعش کے حملوں کی پُرزور مذمت اور ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ اپنی ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے.

علاقائی اور عالمی رہنماؤں نے تہران کے واقعے کچھ لمحے کے بعد اپنے خصوصی پیغامات اور ایرانی قیادت کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں میں دہشتگردوں کی سفاکانہ کاروائیوں کی بھرپور انداز میں مذمت کی.

شامی صدر ' بشار الاسد' نے اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر 'حسن روحانی' سے فون پر رابطے کرتے ہوئے تہران میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر اپنی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا.

متحدہ عرب امارات کے صدر 'شیخ خلیفہ بن زید النیہان' نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' کے نام ایک پیغام میں ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی (رح) کے مقدس مزار پر دہشتگردوں کی سفاکانہ کاروائیوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی.

بھارتی حیدر آباد شہر کے مسلمانوں کی اسمبلی کے جنرل سیکرٹری 'اسد الدین اویسی' نے بدھ کے روز اپنے ٹوئیٹر پیج میں دہشتگردوں کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے روضے پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

چينی محکمہ خارجہ کی ترجمان 'ہوا چون اينگ' نے جمعرات کے روز تہران ميں دہشت گردانہ وحشيانہ حملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ايسے واقعات کسی بھی صورت ميں ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے.

یوراگوئے کے دفتر خارجہ نے اسلامی جمہوری ایران میں دہشت گردانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت، عوام اور جاں بحق ہونے والے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے.

پاکستانی سینیٹ کے کمیشن کی چیئرمین برائے خارجہ پالیسی 'نزہت صادق' نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی(رح) کے روضے پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خاص طور پر ایسے سخت اور افسوس ناک حالات میں ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا رہے گا.

ازبک صدر 'میرضیایف' نے اپنے ایرانی ہم منصب 'حسن روحانی' کے نام ایک پیغام میں تہران کے دہشتگردی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے پھیلاو کی روک تھام اور خاتمے کے لیے کثیرالجہتی تعاون کی ضرورت ہے.

چین کے وزیر خارجہ 'وانگ يي' نے جمعرات کے روز محمد جواد ظريف کے نام ايک پيغام ميں تہران ميں ہونے والے دہشتگردی واقعات پر اپنی تعزيت کا اظہار کرتے ہوئےاور کہا کہ اميد ہے چين دہشتگردی کی لعنت کے خلاف جنگ کے ليے عالمی برادری سميت ايران کے ساتھ باہمی تعاون کو مزيد توسيع دے گا.

جاپانی وزير اعظم نے جمعرات کے روز ایک پیغام میں ایرانی صدر 'حسن روحانی' کو ايرانی پارليمنٹ اور امام خمينی (رح) کے مزار پر دہشتگردوں کے حملوں کے نتيجے ميں 17 افراد کی شہادت اور 52 افراد کے زخمی ہونے پر تعزيت اور گہرے دکھ کا اظہار کيا.

عراق کے وزیر ثقافت اورسیاحت 'فریاد رواندوزی' نے دہشتگردوں کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی (رح) کے مقدس مزار پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیر انسانی اقدامات سے اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم پر کوئی نقصان نہیں پہنچے گا.

آرمینیا کے کئی سینیئر حکام اور سفارتکاروں نے جمعرات کے روز یریوان میں واقع ایرانی سفارتخانے کی موجودگی میں ایرانی سفیر کی ملاقات کے دوران تہران کے دہشتگردی حملوں کے شہدا پر خراج عقیدت پیش کیا.

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 'انٹونیو گوٹیریش' نے جمعہ کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران تہران میں کے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھنا اقوام متحدہ کا باضابطہ مؤقف ہے.

بیلاروس کے صدر لوکاشنکف نے تہران میں ہونے والے دہشت گردی حملوں کے رد عمل میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں.

روسی فیڈریشن کونسل کی سربراہ ' ويلينٹينا ليونونا ميٹوينکو' نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی سے ڈرنے والا ملک نہیں ہے.

چلی کے دفتر خارجہ کی جانب سے ايک بيان ميں تہران دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی ہے اور ان حملوں کے نتيجے ميں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقين اور ايرانی حکومت اور قوم سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کيا گيا.

سنگاپور کے صدر 'ٹونی ٹين' نے اپنے ايرانی ہم منصب ڈاکٹر 'حسن روحانی' کے نام ايک پيغام ميں تہران ميں حاليہ دہشتگردانہ حملوں کی پرزور مذمت کی.

کیوبا میں اسلامی برادری کے سربراہ 'یحیی پدرو لاسو تورس' نے تہران میں بزدلانہ دہشتگردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت، قوم اور اس واقعے کے لواحقین کے ساتھ اپنے ہمدردی اور دکہ کا اظہار کیا.

سنیگال کے صدر 'مکی سال' نے ایک پیغام میں اپنے ایرانی ہم منصب 'حسن رو

حانی' کو ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی (رہ) کے روضے پر دہشتگردی حملوں کی شدید مذمت کی.

روسی مذہبی رہنماوں آرچ بشپ 'کریل' اور روس کے مفتیوں کی کونسل کے چیئرمین 'راویل عین الدین' نے اپنے الگ الگ پیغامات میں تہران میں ہونے والے دہشتگردوں کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.

آئیوری کوسٹ کے صدر 'الحسن واتارا' نے اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر 'حسن روحانی' کو تہران میں دہشتگردوں کے حالیہ بزدلانہ حملوں کی بھرپور مذمت کی ہے.

جمعہ کے روز لبنانی صدر 'میشال عون' کے کئی نمائندوں، لبنانی اسپیکر 'نبیہ بری'، لبنانی وزیر اعظم 'سعد الحریری' اور لبنانی کمانڈر 'جوزف عون' نے اس ملک میں واقع ایرانی سفارتخانے میں محمد فتحعلی کے ساتھ ملاقات اور دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی یاد کی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے.

حکومت پاکستان، پاکستانی اسپیکر'سردار ایاز صادق'، پاکستان کے سینئر رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر خارجہ 'شاہ محمود قریشی'، پاکستانی سینٹ کے چیئرمین 'میاں رضا ربانی'، پاکستان کے سابق وزير داخلہ 'آفتاب احمد خان شيرپائو'، پاکستان کے قومی پارلمانی رکن 'رانا محمد افضل' اور 'طاہر حسين مشہدی' نے بدھ کے روز دہشت گردوں کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے روضے پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

بھارتی وزیر خارجہ 'سوشما سواراج' نے بدھ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قوم اس مشکل کی گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے.

امریکہ کی خارجہ تعلقات کونسل کے چئیرمین 'رچرڈ ہاس' نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرامپ سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران کے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرے.

یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر 'انتونیو تاجانی' اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ 'فیڈریکا مغرینی' نے تہران میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور پارلیمنٹ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا.

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر 'نبیہ بری' نے ایرانی سپریم لیڈر، صدر مملکت اور اپنے ہم منصب کے نام علیحدہ پیغامات میں تہران کے دہشتگردی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے.

تہران میں حالیہ دہشت گردی کاروائیوں کے رد عمل میں عراقی صدر فواد معصوم نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو ایک پیغام میں ان بزدلانہ حملوں کی پرزور مذمت کی ہے.

روس کے صدر ویلادیمیر پوٹن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں کی بھرپور مذمت کی ہے.

جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ 'ایلمار محمد یاروف' نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں ایرانی دارالحکومت تہران میں دو دہشتگردی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور قوم کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا.

ليتھوينيا کی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کے حملوں ميں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقين کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کيا گيا ہے.

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے ایک پیغام میں تہران میں بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا.

آسٹریلوی وزیر خارجہ 'جولی بیشاپ' نے آج بروز جمعرات تہران کے دہشتگردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا.

عراقی حکام اور سائنسی اور ثقافتی کرداروں نے بدھ کی رات ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے دہشتگردی واقعات کی مذمت کی ہیں.

نکاراگوا کے صدر 'دنیل اورتاگا' اور ان کی نائب 'روساریو موریو' نے اپنے ایک پیغام میں تہران کے دہشتگردی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر، ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا.

قبرصی حکومت نے اپنے ایک پیغام تہران میں حالیہ دہشتگردی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اور ایرانی حکومت کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کیا.

تیونس کی پارلیمانی اراکین 'محرزیہ العبیدی، مبارکہ البراہمی اور عبدالعزیز القطی' نے اپنے ایک پیغامات میں ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں کی بھرپور مذمت کی ہے.

ناروے کے وزیر خارجہ 'بورگہ برندہ' نے اپنے ٹوئیٹر پیج میں تہران میں گزشتہ روز دہشتگردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

آرمینی صدر 'سرژ سرکیسیان' نے بدھ کے روز ایک پیغام میں اپنے ایرانی ہم منصب 'حسن روحانی' کو تہران میں دو دہشتگردی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور قوم کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا.

ایکواڈور کی حکومت نے بدھ کے روز (مقامی وقت) پر ایک بیان میں تہران میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اس لعنت کو خاتمہ کرنے کے لئے باہمی تعاون کا مطالبہ کیا.

روس کی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر ' ویاچسلاو والودین' نے ایک پیغام میں اپنے ایرانی ہم منصب 'علی لاریجانی' کو تہران کے حالیہ دہشتگردی واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے.

آئرلینڈی وزیر 'پت برین' نے بدھ کے روز اس ملک میں تعینات ایرانی سفیر 'جواد کچوئیان' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں تہران میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی.

9393*274**