بغداد - ارنا - تہران میں حالیہ دہشت گردی کاروائیوں کے رد عمل میں عراقی صدر فواد معصوم نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو ایک پیغام میں ان بزدلانہ حملوں کی پرزور مذمت کی ہے.

انہوں نے اپنے پيغام ميں ايراني عوام كے ساتھ اظہار يكجہتي كرتے ہوئے كہا ہے كہ يہ حملے انساني اقدار اور مذہبي روايات كے خلاف تھے.

اس سے پہلے بھي عراق كے نائب پارليماني سپيكر عمار حكيم نے بھي تہران ميں ہونے والي دہشت گردانہ كاروائي كي مذمت كي تھي.

ياد رہے كہ چھ مسلح افراد نے آج تہران ميں ايراني پارليمنٹ كے داخلي دروازے پر تعينات سيكورٹي اہلكاروں پر فائرنگ كرتے ہوئے پارليمنٹ كي ايك عمارت ميں اندر انے ميں كامياب ہوگئے.

پارليمنٹ پر فائرنگ كے چند لمحے بعد ہي فائرنگ كا دوسرا واقعہ پيش آيا جس ميں تين مسلح افراد نے تہران كے جنوبي علاقے ميں واقع باني عظيم اسلامي انقلاب امام خميني (رح) كے روضے كے باہر فائرنگ كردي.

امام خميني (رح) روضے كے منتظمين ادارے كے عہديدار نے اس حوالے سے بتايا كہ مسلح شخص نے سيكورٹي فورسز سے مقابلے كے دوران مارے گئے.

اس دہشت كردي كاروائي ميں 12 افراد شہيد اور 40 كے قريب زخمي ہوگئے ہيں.

داعش كي دہشت گرد تنظيم نے اس حملے كي ذمہ داري قبول كي ہے.

*1*271**