اسلام آباد - ارنا - پاکستان کے مختلف شہروں میں اسلامي جمہوريہ ايران اور اسلامي انقلاب کے عظيم مجاہد اور باني امام خميني (رہ) کي 28 ويں برسي کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا.

پاكستان كے مختلف شہروں اسلام آباد، كراچي، لاہور، پشاور اور راولپنڈي ميں موجود ايراني قونصليٹ اور ثقافتي مراكز ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور اسلامي انقلاب كے عظيم مجاہد اور باني امام خميني (رہ) كي 28 ويں برسي كي تقريبات كا انعقاد كيا گيا.

ان تقريبات ميں مذہبي شخصيات، ايراني سفارتكاروں، دانشوروں، تجزيہ كاروں، طلباء اور پروفيسروں نے امام خميني (رہ) نے شركت كي.

مقررين نے اپنے خطاب كے دوران امام خميني (رہ) كي شخصيت، خيالات اور افكار پر روشني ڈالي اور ان كا كہنا تھا كہ امام خميني(رہ) نے دنيا كو ديكھا ديا كہ سياست اور اسلام كو الگ نہيں كيا جاسكتا.

ان كا مزيد كہنا تھا كہ امام خميني(رہ) نے ہميشہ مظلوم عوام كے لئے آواز بلند كي اور انہوں نے ہميشہ مسلمانوں پر زور ديا كہ وہ اسلام اور امت مسلمہ كے دشمنوں كے خلاف اپنے اتحاد كو مزيد مضبوط كريں.

پاكستان كے معروف اسكالرز اور تجزيہ كاروں نے اپني تقارير ميں كہا كہ پوري امت مسلمہ امام خميني(رہ) جيسے عظيم ليڈر پر فخر كرتي ہے اور ہميں چاہيے كہ ان كي تعليمات اور فكر كو زندہ ركھيں.

271**