تہران - ارنا - ایران کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے بعد سنئیر نائب صدر 'اسحاق جہانگیری' نے زلزلے کے زخمیوں اور متاثرین کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے.

اسحاق جہانگیری نے اتوار کے روز ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان شمالی کے گورنر جنرل کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ گفتگو میں زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والوں پر افسوس کا اظہار کیا.

انہوں نے اس واقعے میں زخمیوں اور متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لیا.

نائب ایرانی صدر نے زخمیوں اور متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی اور مختلف اسپتالوں میں منتقل کرنے کے خصوصی احکامات دئے.

انہوں نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کيا.

جہانگیری نے تمام متعلقہ حکام اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کیا جائے.

ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان شمالی کے شعبہ ایمرجنسی کے سربراہ کے مطابق ہفتہ کی رات آنے والے زلزلے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 400 زخمی ہوئے ہیں.

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق؛ گزشتہ رات صوبہ خراسان شمالی کے مختلف علاقوں میں بالخصوص بجنورد، مانہ اور سملقان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز بجنورد سے 22 کلومیٹر دوری پر واقع پیش قلعہ کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 11 کلو میٹر تھی.

9393*274**