يہ بات ايراني پارليمنٹ كي خارجہ پاليسي اور قومي سلامتي كميٹي كے سربراہ 'علاء الدين بروجردي' نے پاكستان كي قومي اسمبلي كے اسپيكر 'سردار اياز صادق' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.
علاء الدين بروجردي نے دونوں ممالك كےدرميان قريبي اور ديرينہ تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ پاكستان اور ايران نے ہميشہ مشكلات اور جنگوں ميں ايك دوسرے كي حمايت كي ہے اور يہ دونوں ممالك كے گہرے تعلقات كي واضح علامت ہيں.
انہوں نے كہا كہ ايران كي خارجہ پاليسي اور قومي سلامتي كميٹي، پاكستان كے ساتھ كثير الجہتي تعلقات سميت سائنسي تعلقات كي بھرپور حمايت كرنے كے لئے آمادہ ہے.
انہوں نے بتايا كہ پاك،ايران گيس پائپ لائن دونوں ممالك كے درميان توانائي تعلقات كي توسيع ميں تعميري كردار ادا كر رہي ہے پھر
اس منصوبے ميں مزيد تاخير كا كوئي جواز نہيں ہے لہذا اميد ہے كہ پاكستان اس منصوبے كو مكمل كرنے كے ليے مثبت اقدام اٹھائے گا.
انہوں نے دونوں ممالك كے درميان سيكورٹي كے موجودہ مسائل كے ليے باہمي تعاون كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كي انٹيلي جنس سروسز، باہمي سيكورٹي تعاون كي توسيع ميں اہم كردار ادا كرسكتي ہيں.
اس موقع پر فريقين نے تمام شعبوں بالخصوص علاقائي امور اور سفارتي تعاون كو بڑھانے كے طريقوں پر تبادلہ خيال كيا.
پاكستاني اسپيكر نے كہا كہ ہم ايران كے ساتھ كثيرالجہتي سميت تربيتي، تجارتي شعبوں ميں باہمي تعاون كو مزيد بڑھانے كے خواہاں ہيں.
اياز صادق نے دہشتگردي كے خلاف جنگ كے حوالے سے ايران،پاكستان كے تعاون كي ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ خطے ميں امن اور سلامتي كے قيام كے ليے دونوں ممالك كے فعال كردار ناقابل ترديد ہے.
*9410*271**
اجراء کی تاریخ: 23 اپریل 2017 - 10:53
تہران - ارنا - نامور ایرانی سفارتکار اور سنئیر رکن پارلیمنٹ نے پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی شعبے میں تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے.