تہران - ارنا - سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے شمال مغربی علاقوں میں سیلاب کے نتیجے میں بعض شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکام پر زور دیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان افراد کو فوری امداد کی فراہمی کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں.

قائد اسلامي انقلاب حضرت آيت اللہ العظمي 'سيد علي خامنہ اي' نے اپنے ايک خصوصي پيغام ميں مشرقي،مغربي آذربائيجان، کردستان اور اردبيل صوبوں ميں حاليہ سيلاب کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمايا کہ حکام سيلاب متاثرين کي مشقت اور پريشاني کو کم کرنے کے لئے فوري اقدامات کريں.

انہوں نے شمال مغربي علاقوں ميں سيلاب کے نتيجے ميں انساني جانوں کے ضياع اور مالي نقصانات کو دردناک واقعہ قرار ديتے ہوئے جاں بحق ہونے والے شہريوں کي مغفرت کے لئے دعا کي.

قائد انقلاب نے فرمايا کہ سيلاب متاثرين کو بروقت امداد کي فراہمي ايراني حکام کي اہم اور ترجيحي ذمہ داري ہوني چاہئے اور اس عمل ميں ہرگز سستي اور تعطل نہ ہونے ديا جائے.

تفصيلات کے مطابق، ايران کے صوبے مشرقي آذربائيجان کے ضلع عجب شير ميں سيلاب کے باعث اب تک 42 افراد جاں بحق ہوگئے ہيں.

ياد رہے کہ ايران کے شمال مغربے صوبوں ميں سيلاب کے بعد صدر مملکت حسن روحاني نے سيلاب متاثرين کو فوري طور پر امداد فراہم کرنے کا حکم ديا اور اس حوالے سے صدر کي طرف سے ايراني وزير توانائي کي قيادت ميں خصوصي وفد سيلابي علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگيا.

274**