ماسکو - ارنا - روس میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر اور صدر بالخصوص روسی قیادت تہران،مسکو تعلقات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں.

ان خيالات كا اظہار 'مہدي سنايي' نے ايراني صدر ڈاكٹر 'حسن روحاني' كے عنقريب دورہ روس كے حوالے سے ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كيا.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران كے دوسرے ممالك كے ساتھ تعلقات كے تناظر ميں تہران،ماسكو تعلقات كو خصوصي توجہ حاصل ہے اور يہ تعلقات مثالي ہيں.

انہوں نے كہاكہ اسلامي جمہوريہ ايران اور روس كے درميان نہ صرف باہمي تعلقات كي توسيع پر اقدامات كئے جاتے ہيں بلكہ دونوں ممالك علاقائي تعاون كو بھي فروغ دے رہے ہيں جيسا كہ شامي بحران كے حل كے لئے دونوں ممالك كے درميان مشتركہ اور تعميري مؤقف ہيں.

ايراني سفير نے كہا كہ تہران اور ماسكو كے تعميري رويے اور مؤقف سے آج شام ميں بحران كے خاتمے كے لئے مدد فراہم ہوئي ہے جبكہ غيرعلاقائي ممالك كي مداخلت سے شام كي صورتحال مزيد بگڑتي جائے گي.

انہوں نے مزيد كہا كہ روس بھي اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تمام شعبوں ميں مشتركہ تعاون كو بڑھانے كے لئے پُرعزم ہے يہاں تك كہ روس نے گزشتہ سال ميں اپني قومي سلامتي پاليسي كے منشور ميں ايران كے ساتھ تعلقات كي توسيع كو اس پاليسي كا اہم جز قرار ديا ہے.

تفصيلات كے مطابق؛ ڈاكٹر روحاني كے دورہ روس سے دونوں ممالك كے درميان مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو مزيد فروغ دينے كے لئے روڈ ميپ كا جائزہ ليا جائے گا.

اس دورے كے موقع پر ايران اور روس كے درميان تعاون كے 10 معادوں پر دستخط ہوں جس كا مقصد دوطرفہ تعاون كو فروغ دينا ہے.

ايراني صدر پير كے روز ماسكو پہچنيں گے جہاں وہ اپنے روسي ہم منصب ولاديمر پوٹن اور وزيراعظم دمتري ميدويدف كے ساتھ اہم ملاقاتيں كريں گے.

اس كے علاوہ صدر روحاني روس ميں بسنے والے ايراني شہريوں، عمائدين اور ماہرين كے ساتھ بھي ايك خصوصي نشست ميں ملاقات كريں گے.

روس ميں قيام كے دوران، ايراني صدر روسي ايران صدر، كريملن ميں واقع گمنام روسي فوجيوں كے يادگار پر پھول بچھائيں گے.

اس دورے كے موقع پر روس كي 262 سالہ پراني سركاري يونيورسٹي ايم.جي.او كي جانب سے صدر اسلامي جمہوريہ ايران كو ڈاكٹريٹ كي اعزاي ڈگڑي نوازا جائے گا.

اعلي سطح ايراني وفد صدر مملكت حسن روحاني كے ہمراہ روس كا دورہ كرے گا جس ميں وزير خارجہ محمدجواد ظريف اور وزير انفارميشن ٹيكنالوجي اور ايران،روس اقتصادي كميشن كے سربراہ محمود واعظي شامل ہوں گے.



274**