تہران - ارنا - ایران کے صدارتی دفتر کے شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ 2016 میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے 94 نئی مصنوعات ایجاد کی گئیں اور انھیں بین الاقوامی ریکارڈ میں رجسٹرڈ کرادیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہے.

ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے 'مہدي ضيغمي' نے اس حوالے سے بتايا كہ 2015 ايراني موجدوں كي جانب سے متعارف كئے جانے والے 48 ايجادات كو عالمي ريكارڈ ميں رجسٹرڈ كرليا گيا اور 2016 ميں اس كي تعداد 96 ہوگئي.



انہوں نے صدارتي آفس كے شعبہ سائنس اور ٹيكنالوجي كي كاركردگي كے حوالے سے كہا كہ يہ شعبہ ايراني موجدوں كي نئي مصنوعات كو عالمي سطح پر متعارف اور ريكارڈ كرانے كے لئے مدد كرتا ہے اور 2016 ميں ريكارڈ ہونے والي 30 فيصد ايجادات كے لئے صدارتي شعبہ نے تعاون كيا ہے.



تفصيلات كے مطابق، گزشتہ دنوں تھائي لينڈ ميں منعقدہ ايجادات نمائش 2017 كي اختتامي تقريب كا انعقاد كيا گيا جس ميں ايراني موجد اور ماہرين كو اعلي كاركردگي ديكھانے پر سونے اور چاندي كے 14 تمغے دئے گئے.



274**