مہدي ہنر دوست اور چوہدري نثار علي خان نے اسلام آباد ميں ايك ملاقات كے دوران دونوں ممالك كے درميان تجارتي اور اقتصادي تعاون كي توسيع كيلئے دونوں ممالك كے درميان بينكنگ شعبے سميت باہمي دلچسپي كے امور پر تبادلہ خيال كيا.
اس موقع پر پاكستان كے وزير داخلہ نے اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے تعلقات كے درميان خلل ڈالنے والے اور خطے ميں عدم استحكام كا باعث بننے والے عناصر كے خلاف مشتركہ كوششوں پر زور ديا.
فريقين نے اس موقع پر تہران ميں منعقد ہونے والے ايران،پاكستان كے مشتركہ كميشن كے 20ويں اجلاس كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا.
271**
اجراء کی تاریخ: 6 مئی 2016 - 11:42
اسلام آباد - ارنا - پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور پاکستانی وزیر داخلہ نے ایک ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.