اسلام آباد - ارنا - پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے قومی خبر رساں اداروں کے درمیان جلد باہمی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے جائیں گے.

يہ بات پرويز رشيد نے اسلام آباد ميں ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كے دوران كہي.



انہوں نے كہا كہ ايران كے سركاري خبر رساں ادارے ارنا اور پاكستان كے سركاري خبر رساں ادارے اے پي پي كے درميان دوطرفہ تعاون كو بڑھانے كے حوالے سے وہ سنجيدگي سے كام كر رہے ہيں اور اس كا اظہار كيا كہ جلد دونوں خبر رساں اداروں كے درميان ايك مفاہمت كي ياداشت پر دستخط كئے جائيں گے.



اس موقع پر انہوں نے پاكستان ميں متعين اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير مہدي ہنر دوست سے حاليہ ملاقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے درميان ميڈيا اور معلومات كے شعبوں ميں تعاون كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا گيا.



پاكستاني وزير نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر حسن روحاني كے حاليہ دورہ پاكستان كے پس منظر ميں دونوں ممالك كے درميان تعاون كے مواقع كو فروغ مل رہا ہے.



271**