تہران/ ارنا- غزہ میں قید صیہونی فوجیوں کے اہل خانہ نے صیہونی وزیر اعظم پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتن یاہو قیدیوں اور فوجیوں کو تباہی اور قتل عام کی جانب لے جا رہے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کی انجمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نتن یاہو قیدیوں کو واپس لانے کے بجائے جنگ کی آگ کو مزید بھڑکانا چاہتے ہیں۔

اس بیان میں درج ہے کہ نتن یاہو فوجی کارروائی کا دائرہ بڑھا کر، قیدیوں کو سرنگوں میں دفن کرنا چاہتے ہیں اسی لیے شاباک جاسوسی ادارے کے سربراہ کے طور پر ایسے شخص کا انتخاب کیا ہے جسے قیدیوں کو لوٹانے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

صیہونی قیدیوں کے گھروالوں نے زور دیکر کہا کہ اس جنگ کا فائدہ نتن یاہو اور اس کے ساتھیوں کے علاوہ کسی اور کو نہیں پہنچ رہا ہے۔