اجراء کی تاریخ: 7 مئی 2025 - 19:57
ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں واقع "ضحاک" تاریخی قلعہ، سورمہ لی پہاڑوں کے بیچ واقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی تاریخ اسلام سے قبل اشکانی اور ساسانی دور سلطنت میں ہوئی تھی۔ اس کی وسعت 10 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے اور اس کا ایک چارطاق کا حصہ محفوظ رہ گیا ہے۔ موسم بہار اس علاقے کی سیر کا بہترین وقت قرار دیا جاتا ہے۔