تہران – ارنا – انٹرنیشنل ریڈکراس کمیٹی نے ایک بیان جاری کرکے غزہ میں انسانی بحران کی بابت خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے میں بحران کی روک تھام کے فوری اقدام کی ضرورت ہے

  ارنا کے مطابق انٹرنیشنل ریڈکراس کمیٹی نے ایک بیان جاری کے   غزہ  کے برے حالات اور بحرانی صورتحال پر سخت تشویش ظاہرکی ہے ۔

 بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی بدحالی  نے اس کمیٹی کے کارکنوں اور حلیفوں کی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں  جنگ سے متاثر ہونے والے غیر فوجیوں تک پہنچنے ميں متدد رکاوٹیں حائل ہیں۔

 اس بین الاقوامی امدادی ادارے نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں علاج معالجے کی مراکز اور طبی عملے کی ہر حال میں حمایت اور حفاظت ہونی چاہئے۔

انٹرنیشنل ریڈکراس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر غزہ کا محاصرہ جاری رہا اور انسان دوستانہ امداد فوری طور پر دوباہ شروع نہ ہوئی تو، حیاتی اہمیت کے پروگرام جیسے فیلڈ ہاسپٹلس اور ریڈکراس کے خیراتی کچنس کے پروگرام بہت جلد بند ہوجائيں گے۔