اجراء کی تاریخ: 21 اپریل 2025 - 21:58
ماسولہ، سنگلاخ چٹانوں پر، دھان کے لہلہاتے کھیتوں اور چائے کے باغات کے درمیان، واقع ایران کا ایک پرانا تاریخی شہر ہے۔ پہاڑوں کے دامن میں واقع اس قدیمی شہر کے مخصوص فن تعمیرکے ساتھ ہی مکانات کی لکڑی کی خوبصورت کھڑکیوں اور شمعدان کی شکل کے گملوں نے اس کی خوبصورتی بڑھادی ہے۔ ماسولہ کا پرانا حصہ جو آثار قدیمہ میں شمار ہوتا ہے، سطح سمندر سے 1870 میٹر کی بلندی پر، تاریخی شہر ماسولہ سے 10 کلومیٹر، شہر فومن سے 46 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور رشت سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر سلسلہ کوہ ماسولہ کی بلندی پر واقع ہے۔