اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2025 - 11:01
پیر14 اپریل 2025 کی شام نیشابور میں، فارسی کے شہرہ آفاق شاعر اور عارف، "منطق الطیر" کے خالق عطار نیشابوری کی یاد میں سالانہ جشن منعقد ہوا۔ عطار نیشابوری کے مزار پر منعقد ہونے والے اس جش میں ایران کے وزیر اسلامی ثقافت و ہدایت سید رضا صالحی امیری اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ایرانی کیلنڈر کے پہلے مہینے، فروردین کی 25 تاریخ مطابق 14 اپریل کو سالانہ جشن عطار نیشابوری منایا جاتا ہے۔ فریدالدین ابو حامد محمد عطار نیشابوری ( 540 – 618 ہجری قمری مطابق 1146- 1221 عیسوی) آسمان فارسی زبان وادب کے درخشان ستاروں، اور ممتاز عارفین میں شمار ہوتے ہیں۔ منطق الطیر ان کی جاودانی تخلیق ہے۔ وہ 618 ہجری قمری میں منگولوں کے حملے میں قتل ہوگئے تھے۔