اجراء کی تاریخ: 14 اپریل 2025 - 14:04
دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ پر حملے میں شہید ہونے والوں کی پہلی برسی اتوارکی شام تہران کے علاقے شہید محلاتی کی مسجد پیغمبر اعظم میں منعقد ہوئي جس میں عوام کے مختلف طبقات، شہدا کے لواحقین، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مشیر اعلی جنرل یحیی رحیم صفوی، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔