اس بیان میں آیا ہے کہ "لیری الباج" زندہ ہے لہذا باقی قیدیوں کی فوری واپسی کے لیے مضبوط ثبوت فراہم ہوچکا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈلائن میں 16 دن باقی ہیں اور اس تاریخی موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے۔
غزہ میں قید صیہونی فوجیوں کے گھروالوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے سنجیدہ فیصلے کا وقت آگیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عزالدین قسام بریگیڈ کی جانب سے جاری شدہ ویڈیو میں لیری الباج نتن یاہو سے مخاطب ہوکر کہہ رہی ہیں کہ کیا تم ہم سب کو قتل کرنا چاہتے ہو؟
صیہونی قیدی یہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ نتن یاہو کی کابینہ اور فوج کی نظر میں قیدیوں اور ان کے انجام کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
ادھر صیہونی قیدیوں کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کی قید میں باقی رہنے کی اصل وجہ صیہونی کابینہ اور اس سے بڑھ کر نتن یاہو کی لاپرواہی ہے لہذا ان کی کابینہ کے استعفے تک مقبوضہ علاقوں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
صیہونی قیدیوں کے گھرانوں کا کہنا ہے کہ نتن یاہو اسرائیلی گھرانوں کے بچوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں جبکہ ان کا اپنا بیٹا ہزاروں میل دور امریکہ میں عیش کی زندگی گزار رہا ہے۔