تہران (ارنا) ایرانی نوجوان فرزان احمدی انڈر 14 کیٹیگری میں ایشیا کا بہترین باکسر منتخب ہوا۔

سال 2024 کے آخر میں ایشین باکسنگ کنفیڈریشن نے ایشین مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بہترین کھلاڑیوں، کوچز اور ججوں کو مختلف ڈویژنز میں بہترین قرار دیا۔

اسی بنا پر ایران کے نوجوان باکسر فرزان احمدی کو انڈر 14 کیٹیگری میں ایشیا کا بہترین باکسر منتخب کیا گیا۔

احمدی نے رواں سال متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں جونیئر کیٹیگری کے 61 کلوگرام میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔