اجراء کی تاریخ: 3 دسمبر 2024 - 20:39

طاق بستان کا تاریخی علاقہ شہر کرمانشاہ کے شامل میں واقع ہے جس میں ساسانی دور کے کتبے اور پتھروں پر کندہ کئے جانے والے نقش ونگارموجود ہیں۔ طاق بستان پہاڑکے دامن میں واقع ہے اور موسم خزاں میں، اپنی جھیل اور پرانے درختوں کی وجہ سے سیاحوں کے لئے اس کی کشش بڑھ جاتی ہے۔ طاق بستان میں موسم خزاں، تاریخ اور فطرت کا انتہائی حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔