نائیجیریائی مسلمانون کے رہنما شیخ "ابراہیم زکزاکی" نے شہر کربلا میں "نداء الاقصیٰ" کے موکب میں کہا: " غاصب صیہونی حکومت کی بنیاد ہل چکی ہے اور وہ زوال کی راہ پر گامزن ہے۔"
انہوں نے کہا: غاصب صیہونی حکومت کے زوال کا آغاز الاقصی طوفان آپریشن سے ہوا اور خدا کی مرضی سے جلد ہی اس کی تباہی ہوگی۔ یہ کوئی خوش فہمی نہيں بلکہ شواہد سے اس بات کا پتہ چلتا ہے۔
شیخ زکزاکی نے مزید کہا کہ آج اور اتنے سارے انسانوں کے قتل کے بعد، خدا کی مرضی سے غزہ کی فتح ہوگی، اور اس کے بعد فلسطین کی فتح ہوگی، اور ہم عنقریب مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں گے۔