تہران- ارنا- فرانسیسی رنر پر حجاب پہننے کی وجہ سے پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی!

جمعرات کی صبح ایک فرانسیسی ایتھلیٹ سونکامبا سیلا نے اعلان کیا کہ انہیں حجاب پہننے کی وجہ سے اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ فرانسیسی اولمپک کمیٹی کا دعوی ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کر رہی ہے!

اس 26 سالہ رنرنے ، جو اولمپکس میں 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لیں گے، افتتاحی تقریب میں شرکت سے محروم وہ جانے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پیغام میں لکھا: سوچیں کہ آپ کو اپنے ملک میں منعقد ہونے والے اولمپکس کے لیے منتخب کیا گیا ہے، لیکن آپ شرکت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے!

فرانسیسی اولمپک کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ لاپارٹیان نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ملک کی خواتین کھلاڑیوں کو اولمپکس کے دوران حجاب پہننے کا حق حاصل نہیں ہے۔

2024 کے سمر اولمپکس کا باضابطہ آغاز 26 جولائی سے افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا   اور اس کے دوران 32 کھیلوں  کے  329  مقابلے ہوں گے جن میں 184 ممالک کے تقریباً 10,500 کھلاڑیوں کی شرکت ہوگی۔

 خواتین کا ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلہ2 اگست سے شروع ہوگا اور فرزانہ فصیحی اس مقابلے میں  ایران  کی نمائندگی کریں گی۔