ارنا کے مطابق عالمی سطح پر انٹر نیٹ میں اختلال کے بعد یورپ میں مائیکروسافٹ اور کراؤڈ اسٹرائک) (Crowdstrike کمپنی کے حصص میں گراوٹ آگئ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروسز میں اختلال کراؤ اسٹرائک کمپنی کے اینٹی وائرس ایپ کو اپڈیٹ کئے جانے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
مائیکروسافٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس اختلال سے متاثر ہونے والی اپنی مختلف ایپس منجملہ مائیکروسافٹ 364 اور دیگر سروسز کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
یاد رہے کہ عالمی سطح پرکمپیوٹر سسسٹم میں اختلال کی وجہ سے امریکا، برطانیہ، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت بہت سے ملکوں میں پروازیں، ریلوے سروسز، بینکاری سسٹم ، مواصلاتی نظام اور ٹی وی نشریات میں خلل پیدا ہوا ہے۔