اجراء کی تاریخ: 12 جولائی 2024 - 13:34
6 محرم کی مناسبت سے جمعرات کو شہر شاہرود میں " یاعباس یاعباس" کی فریادوں کے ساتھ خصوصی اجتماع میں صوبہ سمنان کے سبھی اضلاع اور علاقوں کی ماتمی انجمنوں اور عزاداروں نے شرکت کی۔ شاہرود میں " یاعباس یا عباس" کی فریادوں کے ساتھ عزاداری کے اس پر شکوہ اجتماع کی تاریخ تقریبا تین سو سال پرانی ہے۔ اس مخصوص عزاداری کا آغاز صبح سے ہوجاتا ہے اور ذاکرین علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس کے فضائل و مصائب بیان کرتے ہیں اور ظہر و عصر کی نماز کے بعد ماتمی دستے برآمد ہوتے ہیں جو شاہرود بازار کے قدیمی امام چوک پہنچ کر ایک عظیم الشان اجتماع میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور فضاؤں میں یا عباس یا عباس کی فریادیں گونجنے لگتی ہیں۔