تہران – ارنا – تہران اور ماسکو کے درمیان روسی گیس کی ایران منتقلی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے جو  ایران کو علاقے میں گیس کے ہب میں تبدیل کردینے کے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کے وعدے کی تکمیل کی راہ میں ایک اہم قدم ہے

ارنا کے مطابق ایران کی تیرھویں حکومت کے آخری ایام میں وزارت پیٹرولیئم، ملک کو علاقے میں گیس کے ہب میں تبدیل کرنے کے شہید صدر کے وعدے کی تکمیل کی غرض سے  روسی گیس کی ایران منتقلی کا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

اس رپورٹ کے مطابق آج بدھ کو تہران اور ماسکو کے درمیان گیس کے میدان میں باہمی تعاون کی توسیع اور تقویت کے ہدف کے ساتھ روسی  گیس کی ایران منتقلی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔  

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیئم جواد اوجی نے کہا ہے کہ اس معاہدے پر دستخط سے ایران کو علاقے میں گیس کے ہب میں تبدیل کرنے کا شہید صدر آیت اللہ رئیسی کا وعدہ پورا ہوگیا۔

 انھوں نے کہا کہ آج  ہم نے گیس پروم مینیجنگ کمیٹی کے سربراہ جناب ملر کے ساتھ روسی گیس کی ایران ک  منتقلی کے ابتدائی معاہدے پردستخط کردیئے۔  

 ایران کے وزیر پیٹرولیئم نے بتایا کہ ایران اور روس کے اس معاہدے پر تہران میں دستخط کئے گئے ۔

انھوں نے کہا کہ روسی گیس کی ایران منتقلی کا دائرہ کار معین ہوگیا ہے۔

ایران کے وزير پیٹرولیئم جواد اوجی کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سمجھوتہ ہے جو توانائی کے شعبے میں تغیرات سے متعلق توازن میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کے مطابق ایران روس سے مناسب قیمت پر گیس خریدے گا اور زیادہ قیمت پر عراق، ترکیہ اور پاکستان کو برآمد کرے گا۔