ماسکو – ارنا – سن پیٹرز برگ میں بین الاقوامی اقتصادی فورم کا اجلاس بدھ 5 جون سے شروع ہوگیا ہے ۔

 ارنا کے مطابق سن پیٹرز برگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کے اجلاس میں سماجی، ثقافتی اور ابلاغیاتی شعبوں کے پروگرام بھی شامل ہیں ۔

 ارنا نے روسی ذرائع ابلاغ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روسی ایوان صدر کریملن ہاؤ‎س کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سن پیٹرز برگ میں بین الاقوامی اقتصادی فورم  میں  بدھ کو روسی صدر کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز کے سربراہان اور ملکوں کے مندوبین شرکت کررہے ہیں ۔

ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی نادری بھی روسی صدر کی دعوت پر بین الاقوامی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے سن پیٹرز برگ گئے ہیں۔   

لیبلز