رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونیوں نے مزید 46 فلسطینیوں کو بہیمانہ طریقے سے شہید کردیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران 130 بے گناہ فلسطینیوں کو غزہ کے مختلف طبی مراکز میں منقتل کیا گیا ہے۔
غزہ کے طبی حکام نے بتایا ہے کہ بہت سی لاشیں اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جن تک ایمرجنسی کارکنوں کی دسترسی نہیں ہے۔
ادھر القدس نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے المعمدانی ہسپتال میں زخمیوں کو داخل کیا جا رہا ہے اور علاج کے وسائل کی شدید قلت کے باوجود انہیں خدمات پہنچانے کی کوشش جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج نے اب تک 493 طبی عملہ کو بھی شہید یا اغوا کیا ہے۔
صیہونی حکومت منصوبہ بند طریقے سے غزہ پٹی کے صحت اور علاج کے نظام کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔