ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی زرعی جہاد کی وزارت کے طبی جڑی بوٹیوں کے شعبے کے سربراہ حسین زینلی نے جمعرات کو شہر دلیجان کے نواحی علاقے خاوہ میں پانچویں گلاب فیسٹیول میں بتایا کہ عرق گلاب کی برآمد میں ایران دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ایران میں 31 ہزار ہیکٹر اراضی پر 68 ہزار ٹن گلاب کی کاشت ہوتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ 21 مارچ 2024 کو شروع ہونے والے رواں ہجری شمسی سال میں 3 ہزار 200 لیٹر گلاب کا ایسنس برآمد کیا جاچکا ہے اور اس شعبے میں بھی ایران پہلے نمبر پر ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گلاب کی کاشت سے سیاحوں کی آمد ميں بھی اضافہ ہوا ہے۔