اجراء کی تاریخ: 15 مئی 2024 - 18:53
عالمی یوم نجوم کے موقع پر ایران میں بھی متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں سے ایک ستاروں اور رات کے آسمان کی منظرکشی اور فوٹوگرافی ہے۔ یہ تصاویر حسین بھی ہیں اور فنی اور سائنسی لحاظ سے بھی ان کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ ان تصاویر کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کو لینے میں بہت زیادہ صبر اور ٹہراؤ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک تصویر کھینچنے میں کئی منٹ سے لیکر پوری رات بھی درکار ہوسکتی ہے۔ ان تصاویر کا ایک مختصر مجموعہ پیش خدمت ہے