تہران – ارنا – فلسطین کےمحکمہ صحت نے آج سنیچر کی شام اعلان کیا کہ شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار 137 ہوگئی ۔

 ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں صیہونی فوج کے چارحملوں میں 46 فلسطین شہید اور 65 زخمی ہوگئے ۔

 غزہ میں فلسطین کےمحکمہ صحت نے بتایا ہے کہ نئ شہادتوں کے بعد سات اکتوبر 2023  سے اب تک صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں، غزہ میں  شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد   33 ہزار 137 اور زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 815 ہوگئی ہے۔

 شہدائے غزہ کے نئے اعدادوشمار ایسی حالت میں جاری ہوئے ہیں کہ استقامتی فلسطینی محاذکے ایک ذریعے نے  المیادین ٹی وی کو بتایا ہےکہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائيں گے۔

 اس ذریعے کے مطابق حماس کا ایک وفد عنقریب جنگ بندی مذاکرات شروع کرنے کے لئے قاہرہ روانہ ہوگا۔  

 دو دن قبل حماس کے پولٹ بیورو کے رکن اسامہ  حمدان نے بتایا تھا کہ مذاکرات  کے بارے میں حماس  کے موقف سے ثالثی کرنے والوں کی باخبر کردیا گیا ہے۔

 انھوں نے اب تک مذاکرات میں ناکامی کی ذمہ دار صیہونی حکومت کو قرار دیتے ہوئے ، جنگ کی بندش، غاصب فوجیوں کےغزہ سے انخلا، مہاجرین کی اپنے گھروں کو واپسی ، امداد رسانی میں اضافے اور غزہ میں تعمیر نو کے کام کے آغاز کو استقامتی محاذ کی جملہ شرائط میں شمار کیا۔  

لیبلز