اسلام آباد – ارنا- پاکستان کی پولیس نے گوادر میں سیکورٹی دستے پر حملے میں دو افراد کے مارے جانے اور متعدد کے  زخمی ہونے کی خبر دی ہے

ارنا نے اتوار کو پاکستانی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک سیکورٹی دستے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ  یہ سیکورٹی دستہ بم ڈسپوزل اسکواڈ پر مشتمل تھا۔

 گوادر کی پولیس نے بتایا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں دو سیکورٹی  اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

آخری اطلاع ملنے تک اس حملے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی تھی۔

یاد رہے کو  20 مارچ کو بھی گوادر میں دہشت گردوں نے ایک  فوجی مرکز پر حملہ کیا تھا جس کو سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا تھا۔ اس حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔  دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے تھے۔

اس ناکام دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی ۔