ارنا نے الجزیرہ ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے ان دونوں فلسطینی نوجوانوں کو ایسی حالت میں بہیمانہ انداز میں قتل کیا ہے کہ انھوں نے سفید پرچم اٹھا رکھے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے ان دونوں فلسطینی نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں دفن کردیں۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس بہیمانہ جرم کا ارتکاب مغربی غزہ کی شاہراہ رشید پر اس وقت کیا جب دونوں فلسطینی نوجوان شمالی غزہ کی طرف واپس جارہے تھے اور ان کے پاس واپسی کے لئے اس سڑک کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان ہاتھ میں سفید پرچم اٹھائے ہوئے آگے بڑھا اور تھوڑی ہی دیر میں وہ نظروں سے اوجھل ہوگیا اور دوسرا نوجوان بھاگنے لگا جبکہ اس کے ہاتھ میں بھی سفید پرچم تھا۔ صیہونی فوجیوں نے بکتر بند گاڑی سے اس کا پیچھا کیا اور اس کو بھی گولی مارکر شہید کردیا۔