ارنا نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مشرقی شام کے شہر دیر الزور سمیت مختلف مرکزی علاقوں پر ہوائی حملے ہوئے ہیں ۔
المیادین کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اس فضائی جارحیت میں، البوکماال کے علاقے الصالحیہ، شہر المیادین کی رہائشی علاقوں اور دیر الزور کے القصر نامی علاقے پر حملہ کیا گیا۔
ابتدائی رپورٹوں میں اس فضائی جارحیت میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی گئی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی لیکن اس سے قبل ان علاقوں پر امریکا کے جنگی طیارے حملے کرتے رہے ہیں۔