تہران/ ارنا- اقوام متحدہ کے رپورٹر برائے انسداد دہشت گردی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے اقدامات عالمی قوانین کے منافی ہیں۔

الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے غزہ کو بھیجی جانے والی امداد کو بھی محدود کرکے رکھ دیا ہے اور امریکہ بھی صیہونی حکومت پر ذرہ برابر دباؤ نہیں ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیلی, غزہ میں اپنے طریقہ کار کو تبدیل کرنا نہیں چاہتا۔

یہ ایسے حال میں ہے اقوام متحدہ انسانی حقوق کے کمیشنر والکر ٹریک نے دو روز قبل کہا تھا کہ رفح پر صیہونیوں کے حملے اگر جاری رہے تو  انسانی المیہ رونما ہوجائے گا کیونکہ مصر کی سرحد پر واقع اس شہر میں اس وقت ڈیڑھ ملین فلسطینی پناہ لئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ رفح پر صیہونیوں کے حملے کی صورت میں بچوں اور خواتین سمیت بے گناہوں کی بڑی تعداد جاں بحق اور زخمی ہوں گے

انہوں نے کہا تھا کہ مجھے فلسطینیوں کی ناقابل برداشت پریشانی کو قریب سے دیکھا اور آج جو رفح میں ہو رہا اس سے پہلے باقی غزہ میں رونما ہوچکا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ موجودہ صورتحال کے نتیجے میں محدود پیمانے پر پہنچنے والی امداد کا بھی سلسلہ بند ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے صیہونیوں کے اقدامات کو جنگی جرائم کے مترادف قرار دیا ہے۔

لیبلز