ارنا کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں بارہ جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں صیہونی حملوں میں 132 فلسطینی شہید اور 252 زخمی ہوگئے ۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نئی شہادتوں کے بعد سات اکتوبر سے غزہ پر شروع ہونے والے صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی کی تعداد 24 ہزار 100 اور زخمیوں کی تعداد 60 ہزار 834 ہوگئی ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہزاروں افراد لاپتہ ہیں جن کے لئے سمجھا جاتا ہے کہ صیہونی فوج کی بمباریوں میں شہید ہوگئے ہیں اور کے جنازے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ، زخمی اور لاپتہ ہونے والوں میں ستر فیصد بچے اور خواتین ہیں۔