ارنا کے مطابق فلسطین کی وزارت تعلیم نے ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ کے اسکولوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 7 ہزار 777 طلبا و طالبات زخمی ہوئی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں بھی صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 39 طلبا و طالبات شہید اور 282 زخمی ہوچکی ہیں اور 85 طلبا و طالبات کو غاصب فوجیوں نے گرفتار کرلیا ہے۔
فلسطین کی وزارت تعلیم کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک صیہونی فوجیوں کے حملوں میں اسکولوں کے 227 ٹیچر اور کارکن شہید اور 756 زخمی ہوچکے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں بھی صیہونی فوجیوں کے حملوں میں سات ٹیچر اور کارکن شہید و زخمی اور 71 سے زیادہ گرفتار ہوچکے ہیں۔
فلسطین کی وزارت تعلیم نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کے نوے فیصد اسکولوں اور کالجوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بناکر مسمار کردیا ہے۔