اجراء کی تاریخ: 9 جنوری 2024 - 18:04

 تہران – ارنا – فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 210 ہوگئی

 ارنا نے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نے منگل کی شام کو اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے  گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں میں جنگی جرائم کی 12 وارداتیں انجام دیں جن میں 126 بے گناہ فلسطینی شہید اور 241 زخمی ہوگئے۔

 فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ  تازہ شہادتوں کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر 23 ہزار 210 اور زخمیوں کی تعداد 59 ہزار 167 ہوگئی ہے۔   

 فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  بہت سے شہدا کے جنازے عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنہیں امدادی دستے ابھی نکال نہیں سکے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق ملبے کے نیچے دبے ہوئے جنازوں کی  صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے اور انہیں شہدا کے اعدادو شمار میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

  فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت  کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں دو تہائی سے زیادہ عورتیں اور بچے ہیں ۔  

لیبلز