تہران – ارنا – ذرائع ابلاغ عامہ نے منگل کی رات رپورٹ دی ہے کہ حکومت لبنان نے، جنوبی بیروت میں صیہونی حکومت کی تازہ دہشت گردانہ  جارحیت کی جس میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری اپنے 6 ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایات کرے گی۔

  ارنا نے لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی بیروت میں،  صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے واقعے پر  فوری طور پر لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اپنے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔

 اس رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم اور وزیرخارجہ نے اس تبادلہ خیال کے بعد اعلان کیا  کہ جنوبی بیروت میں صیہونی حکومت کی اس  دہشت گردانہ جارحیت کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باضابطہ شکایت کی جائے گی۔  

حزب اللہ لبنان نے بھی  اعلان کیا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری کو شہید کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کو اس کی دہشت گردانہ جارحیت کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

اس سے پہلے حماس نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی بیروت میں ایک دہشت گردانہ حملے میں، حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری اور القسام بریگیڈ کے کمانڈر  سمیر فندی اور عزام الاقراع   نیز حماس کے  رکن  محمود زکی شاہین، محمد الرئیس، محمد بشاشہ اور احمد حمود شہید ہوگئے۔

لیبلز