تہران – ارنا- حزب اللہ لبنان نے بد ھ کی صبح ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری کو شہید کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کے جرم  کا  جواب ضرور دیا جائے گا۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی کو اس کے اس جرم کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

حزب اللہ نے صالح العاروری کی شہادت پر فلسطینی عوام، عرب اقوام، امت اسلامیہ ، حماس اور دیگر استقامتی گروہوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہادت اپنی امنگوں اور اقدار پر فلسطین، لبنان، یمن، شام، ایران، اور عراق کے استقامتی مجاہدین کا یقین  پختہ ہونے  نیز مقبوضہ فلسطین کی مکمل آزادی اور حتمی فتح تک راہ استتقامت و مجاہدت جاری رکھنے کے عزم و ارادے کے محکم تر ہونے کا باعث بنے گی۔

 حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ بیرت کے جنوبی علاقے میں شہیدالعاروری اور ان کے ساتھیوں کا قتل لبنان کے خلاف خطرناک جارحیت ہے۔

 حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ صالح العاروری کا  قتل صیہونی  دشمن اور استقتمی محاذ کے درمیان جنگ میں خطرناک موڑ آنے کا باعث بنے گا۔

  اس سے پہلے حماس نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی بیروت میں ایک دہشت گردانہ حملے میں، حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری اور القسام بریگیڈ کے کمانڈر  سمیر فندی اور عزام الاقراع   نیز حماس کے  رکن  محمود زکی شاہین، محمد الرئیس، محمد بشاشہ اور احمد حمود شہید ہوگئے ۔

لیبلز