تہران – ارنا – میڈیا ذرائع نے خبردی ہے کہ غزہ ميں اسرائیلی فوجیوں کے ہمراہ یوکرینی فوجی بھی غزہ کے عوام کے خلاف جنگ میں شریک ہیں ۔

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے شہر شجاعیہ میں فلسطینی  عوام کے خلاف جنگ میں صیہونی فوجیوں کے ہمراہ 7 یوکرینی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

  اسی کے ساتھ سوشل میڈیا چینلوں پر ایک ویڈیو فلم بھی جاری ہوئی ہے جس میں کچھ فوجیوں کو دکھا یا گیا ہے جو دیوار کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں اور یوکرین زبان  بول رہے ہیں۔

  ان میں سے ایک فوجی فلسطینی عوام کے خلاف جنگ میں اپنی مشارکت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ اس جنگ میں شرکت کے لئے   اس لئے آیا ہے کہ یہاں ایک اور ہولو کاسٹ نہ ہو۔

 الجزیرہ نے قدس نیوز ایجنسی کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے علاقے شجاعیہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگ کرتے ہوئے 7 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئےہیں۔

  یوکرین کی وزارت خارجہ نے اس خبر پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کیف نے اپنا کوئی فوجی غزہ اور کسی اور جگہ نہیں بھیجا ہے۔

 یوکرینی وزارت خارجہ کا دعوی ہے کہ یوکرین زبان  میں بات کرنے والے فوجی   یوکرینی نژاد اسرائیلی ہوسکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہزاروں، فرانسیسی، برطانوی، جرمن  اور افریقی ملکوں کے زرخرید فوجی بھی  غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حکومت کی  جنگ میں  شریک ہیں۔

لیبلز