تہران – ارنا – جہاد اسلامی فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ غاصبوں کے سامنے نہیں جھکیں گے اور سفید پرچم بلند نہیں کریں گے۔

 ارنا کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما مجدی عزّام نے فلسطین الیوم کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "  70دن سے زائد عرصے سے ہماری استقامت جاری ہے جبکہ اس سے پہلے بعض عرب ممالک  6 دن بھی غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں نہیں ٹک سکے تھے۔

 انھوں نے کہا کہ جب پوری دنیا صیہونی حکومت کی پشتپناہی کے لئے کھڑی ہوجائے تو یہ فلسطین کی تحریک استقامت کی طاقت و توانائی کا ثبوت اور اس بات کی علامت ہے کہ  ہم نے وہ حاصل کرلیا ہے جو حاصل کرنے میں عرب ملکوں کی فوجیں بھی عاجز تھیں۔

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما مجدی عزام نے کہا کہ ہم  نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا اور اعلان کردیا ہے کہ جو بھی غزہ کے خلاف جنگ کی فکر میں ہو، غزہ اس کے مقابلے پر قادر ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم سب شہید ہوجائيں تب بھی  شمن کو  کامیابی اور فتحمندی کا مزہ نہيں چھکنے دیں گے۔

 جہاد اسلامی فلسطین کے رکن مجدی عزّام نے کہا کہ ہماری استقامت اور پائیداری جاری ہے اور فلسطینی مجاہدین اور عوام میں استقامت کی فکر یکساں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا پوری دنیا کی فوج جمع کرکے بھی ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتا۔