ارنا کے مطابق عزالدین قسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے کل رات سے آج صبح تک صیہونی فوج کے خلاف متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے صیہونی حکومت کے ایک ٹینک کو شواظ نامی بم سے شکار کیا جس کے نتیجے میں اس ٹینک کے اندر کئی دھماکے ہوئے اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے جوانوں نے اسرائیلی فوج کے ایک اور ٹینک کو یاسین 105 نوعیت کے راکٹ سے نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈ نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے محلہ شیخ رضوان میں ایک گھر کے اندر پناہ لینے والے صیہونی فوج کے ایک دستے پر ٹی بی جی نامی راکٹ سے حملہ کیا
القسام کے اعلان کے مطابق ایک اور کارروائی میں صیہونی حکومت کے "زیکیم" فوجی اڈے میں صیہونی فوجیوں اور ان کے جنگی وسائل پر 114 میلی میٹر کے " رجوم" میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔
القسام کے جوانوں نے ایک اور آپریشن میں دیر البلح کے مشرق میں غاصب صیہونی فوج کے دستوں کو بھی 114 میلی میٹر کے رجوم میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔