ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے زخمی ہونے والے اپنے فوجیوں کی تعداد 1000 اور ان میں 202 کی حالت بحرانی بتائی ہے
صیہونی ذرائع نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی میں 1500 صیہونی ہلاک ہوئے ہیں جن میں 380 اسرائیلی فوجی ہیں۔
تحریک استقامت فلسطین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ صیہونیوں کے ایک قبرستان میں صرف ایک دن میں 50 اسرائيلی فوجیوں کو دفن کیا گیا ہے۔
حال ہی میں ایک صیہونی خاخام ( مذہبی پیشوا) نے غزہ کی زمینی جنگ میں صیہونی حکومت کے بھاری جانی نقصانات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صرف ایک رات میں تین بھاری ٹینک تباہ اور 36 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔