تہران (ارنا) صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں جاری نسل کشی کے مخالفین کا 1ہزار کشتیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب غزہ کے ساحلوں کیطرف روانہ ہوگا۔

انقرہ سے شائع ہونے والے اخبار ترکیہ کے مطابق اس بحری قافلے میں 4 ہزار سے زائد امن کارکن حصہ لیں گے جن کی اکثریت کا تعلق مغربی ممالک سے ہے۔ اس بحری قافلے میں شامل امن کارکن اسرائیل سے غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم بند کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سن 2010 میں غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد لے جانے والے 5 جہازوں کے قافلے میں شامل مرمرہ نامی  جہاز پر صیہونی افواج کے حملے میں 9 ترک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے جبکہ باقی جہازوں کو صیہونی فوجی زبردستی حیفا کی بندرگاہ لے گئے تھے۔