اجراء کی تاریخ: 2 جولائی 2023 - 08:48

تہران، ارنا - ایک باخبر شخص نے اطلاع دی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کی وجہ سے اس ملک میں نئے سفیر نہیں بھیجے گا۔

سویڈن میں قرآن کریم کی توہین کے باعث، وزارت خارجہ کے پاس اس ملک میں فی الحال نیا سفیر بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

حالیہ دنوں میں سویڈن میں پولیس کی اجازت سے ایک شخص کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے فعل کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی توہین کی وجہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو گئے۔