تہران، ارنا - ایرانی شمشیر زنی ٹیم نے ایشیا کے مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن کے ساتھ ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

چین میں منعقدہ ایشیائی شمشیر زنی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں ایرانی ٹیم (علی پاکدامن، محمد فتوحی، محمد رہبری اور فرزاد باہر ارسباران ) جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور دوسری پوزیشن پر آگئی۔

اس سے قبل انفرادی کے حصے مین پاکدامن اور رہبری نے سونے اور کانسی کا تمغہ جیت لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu