تہران، ارنا- ایرانی وزیر تیل نے مستقل قریب میں آرش کے مشترکہ گیس فیلڈ میں کھدائی کے عمل کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ہم مشترکہ شعبوں کی ترقی کے لیے گفت و شنید اور تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن یکطرفہ اقدامات اس منصوبے پر عمل درآمد کو نہیں روکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار، ایرانی وزیر تیل "جواد اوجی" نے  ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آرش کے مشترکہ گیس فیلڈ کو تلاشی کنویں کی کھدائی اور زلزلے سے متعلق سروے کرکے مکمل کیا گیا ہے۔

اوجی نے اس بات پر زور دیا کہ جیکٹ (بیس) کی تنصیب کے ساتھ ہی اس میدان میں کھدائی کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔

ایرانی وزیر تیل نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم مشترکہ شعبوں کی ترقی کے لیے گفت و شنید اور تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن یکطرفہ اقدامات اس منصوبے پر عمل درآمد کو نہیں روکیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@