اردبیل، ارنا – ایرانی فنکار' بہنام اسداللہی' کی مختصر فلم "صامت" برازیل میں  13ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول "RNAB برازیل" میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

صوبے اردبیل سے تعلق رکھنے والے ایرانی فلمساز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'صامت' برازیل میں ہونے والے 13 ویں عالمی فلمی میلے میں نمائش کیلیے پیش ہوگی۔

"RNAB برازیل" فیسٹیول 25 سے 31 مارچ  تک برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں منعقد کیا جائے گا جس کا مقصد دنیا بھر میں فلم سازی کی صلاحیتوں کو دریافت کرنا ہے۔

اس فلم کے مرکزی اداکار اردشیر زاہد، بہروز رحیمی، اکبر صادقی، جلال عزیزی، سہیل فلاح اور عارف صالحیان ہیں اور سعید سازگار نے اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1