تہران، ارنا- ایران فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ "مہدی مہدوی کیا" کے معاہدے کے مسائل حل ہوچکے ہیں اور وہ ایران انڈر 23 قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ باقی رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، "حسن کامرانی فر" نے منگل کے روز ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہدوی کیا بحثیت ایران انڈر 23 قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

انہوں نے ایران انڈر 23 قومی فٹبال ٹیم کی قیادت کیلئے "حمید استیلی"، "رحمام رضایی" اور "حمید درخشان" جیسے ناموں کی اشاعت سے متعلق کہا کہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں اور فٹبال فیڈریشن اور ایران انڈر 23 قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے درمیان اچھا تعاون ہے۔

کامرانی فر نے کہا کہ کام تقریباً ہو چکا ہے اور مہدوی کیا ہی ہیڈ کوچ رہیں گے۔ نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز انڈر 23 فٹبال قومی ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے نئی منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرے گا۔ مہدوی کیا اپنا کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ آنے والے گیمز میں کامیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ  مہدوی کیا اور فٹبال فیڈریشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہ کرنے کے بعد انہوں نے فیڈریشن کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور فیڈریشن کے سربراہ کی تبدیلیوں نے بھی انڈر 23 قومی فٹبال ٹیم میں مہدوی کیا کی موجودگی کے خاتمے کی افواہ کو تقویت دی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@