ارنا رپورٹ کے مطابق، ڈنکلوف کپ اور بلغاریہ کے نکولائی پیٹروف کے بین الاقوامی فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی مقابلے 17 فروری کو ویلیکو ترانوو شہر میں شروع ہوئے اور آج بروز اتوار کو ختم ہوئے۔
منعقدہ ان مقابلوں میں گریکو رومن کشتی مقابلوں کے حصے میں ایران سے "سعید اسماعیلی" اور "میثم دلخانی" نے بالترتیب 60 اور 63 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی تمغے جیت لیے۔
نیز اسی حصے میں دو دیگر ایرانی پہلوانوں "علیرضا عبدولی" اور "علیرضا مہمدی" نے بالترتیب 72 اور 82 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے دو کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔
اس کے علاوہ ایرانی پہلوانوں نے فری اسٹائل حصے میں بھی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان مقابلوں میں "میثم عبدی" نے 97 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
نیز دو دیگر ایرانی پہلوانوں "مصطفی قیاسی اور "یداللہ محبی" نے بالترتیب 79 اور 125 کلوگرام کی کیٹگیریز میں دو کانسی کے تمغے جیت کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@